• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی : فوٹوفائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی : فوٹوفائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل امجد اقبال رانجھا کی درخواست پر ان کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا، اسپیشل جج سینٹرل امجد اقبال رانجھا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا تھا ذاتی وجوہات پر بطور اسپیشل جج سینٹرل خدمات جاری نہیں رکھ سکتا، خط میں اسپیشل جج سینٹرل امجد اقبال رانجھا نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو میری خدمات واپس کی جائیں۔

جج امجد اقبال رانجھا کی درخواست پر ان کی جگہ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی نامزدگی کر دی گئی۔

توشہ خانہ ٹو کیس اسپیشل جج سینٹرل امجد رانجھا کی عدالت منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے منتقل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے منتقل کردیا تھا۔

نیب کی استدعا پر احتساب عدالت نے توشہ خانہ کا نیا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کیا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید