• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسے آسان ہیئر اسٹائلز جو بغیر شیمپو بھی دلکش نظر آئیں

خراب بال کسی بھی تقریب کے موقع پر آپ کا موڈ خراب کر سکتے ہیں۔ تیل زدہ چکنے بال اور کم حجم کی وجہ سے خواتین اکثر اپنے پروگرام چھوڑ دیتے ہیں۔

اکثر دھول اور مٹی بالوں کو آئلی بنا دیتی ہے اور تمام حجم ختم ہو جاتا ہے۔ اگرچہ ڈرائی شیمپو ایک فوری حل ہے جو بغیر پانی کے آئل کو جذب کرتا ہے، لیکن مستقل استعمال سے اسکے بھی بالوں کی جڑوں میں بیٹھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ اس پر پانی نہ لگنا ہے۔

اس لیے اگر آپ ڈرائی شیمپو کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو یہاں چند ایسے آسان ہیئر اسٹائل بتائے جارہے ہیں جو خراب بال ہونے کے باوجود آپکی شخصیت کی بناوٹ میں مدد کرسکتے ہیں۔ 

بریڈز (چوٹی) 

چاہے ٹائٹ باکسر بریڈز ہوں یا نرم یا پھر رومانوی فرنچ بریڈ، یہ ہر قسم کے اسٹائل کےلیے موزوں ہے۔ یہ چوٹی بنانے کےلیے زیادہ بالوں کے حجم کی ضرورت نہیں ہوتی، لہٰذا یہ آئلی بالوں کےلیے بہترین ہے۔

بن (جوڑا) 

بن کا انداز آئلی بالوں کو چہرے سے دور رکھتا ہے، یہ ایک رسمی اور صاف ستھرا ہیئر اسٹائل ہے جو پروفیشنل مواقع کےلیے موزوں ہے۔ اس کے علاوہ بن کو ہائی یا لو رکھ کر اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکتے ہیں، یا ایک سائیڈ بریڈ بن بنا کر بھی اسٹائل دے سکتے ہیں۔

پونی:

پونی ٹیل ہمیشہ سے ایک مقبول ہیئر اسٹائل رہا ہے، یہ ایک سادہ اور فلیٹرنگ اسٹائل ہے جو کم حجم والے بالوں کےلیے بھی بہترین ہے۔ جبکہ آپ اسکے ساتھ کلا کلپ کا اسٹائل بھی آزما سکتے ہیں۔

یہ تمام ہیئر اسٹائل خراب بالوں کے دنوں میں آپ کو نجات دے سکتے ہیں اور آپ کے بالوں کو بغیر شیمپو کے بھی بہترین انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید