• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ روڈ پرتجاوزات کیخلاف کارروائی‘ہوٹلوں کا سامان ضبط

کوئٹہ (خ ن)میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل کے انچارج علی رضا درانی نےعملے کے ہمراہ جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہوٹلوں سے باہر رکھے گئے سامان کو ضبط کیا اور ہوٹل مالکان کو ہدایات دیں کہ آئندہ ہوٹل کی حدود سے باہر ٹیبل اور کرسیاں رکھنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ جوائنٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والے شہریوں کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بننے والے ریڑھی بانوں کو ہٹا کر ان کے لئے متعین کردہ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے لہذا تمام ریڑھی بان مقررہ جگہوں پر کھڑی رہیں اور سڑک پر کھڑے ہونے سے گریز کریں۔
کوئٹہ سے مزید