• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا اہتمام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے زیراہتمام سابق صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر ثناء اللہ جتک کی صدارت میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی ،کوئٹہ ڈسٹرکٹ اور کوئٹہ سٹی کے عہدیداروں سمیت ذیلی ونگز کے نمائندوں اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد ، جمہوریت کے لیے قربانیوں اور عوامی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی عظیم قائد تھیں جنہوں نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور عوام کے حقوق کے لیے لازوال قربانیاں دیں پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق بلوچستان میں پیپلز بس سروس کا آغاز کیا۔
کوئٹہ سے مزید