• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی برادری معاشرے کا قابلِ فخر حصہ ہے، مجیب الرحمٰن قمبرانی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور اقلیتی برادری معاشرے کا قابلِ فخر حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور اقلیتی برادریاں معاشرے کا قابلِ فخر حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف ملک کی تعمیر و ترقی بلکہ کوئٹہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اقلیتی برادریوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور سماجی شمولیت کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید