• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شعیب جوگیزئی

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن شعیب خان جوگیزئی نے شہید بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید بے نظیر عالمی سطح کی رہنما تھیں جن کی ملک و قوم کیلئے سیاسی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جمہوریت کے فروغ و استحکام اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی جس کی پاداش میں انہیں ملک دشمن عناصر نے شہید کردیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے جو ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید