• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ ٹو انفارمیشن کے موثر نفاذپر ملٹی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایڈ بلوچستان کے زیراہتمام نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے تعاون سے کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے موثر نفاذ ، نوجوانوں کی شمولیت ، مضبوط بلدیاتی نظام اور شفاف طرزِ حکمرانی کے فروغ پر ملٹی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان پیپلز پارٹی کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی تھے جبکہ پینل میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحٰق بلوچ ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی رکن ضلع کوئٹہ کے صدرغلام نبی مری ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، ممبر نیشنل کمیشن برائے اطفال بلوچستان عبدالحئی بنگلزئی ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، وومن ونگ پاکستان پیپلز پارٹی صباء خان کاکڑ اور ممبر یوتھ پبلک اکاؤنٹیبلٹی فورم زبیر احمد نے حصہ لیا ،پینل ڈسکشن کی نظامت میر بہرام لہڑی نے انجام دیئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈ بلوچستان عادل جہانگیر نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے حوالے سے ایڈ بلوچستان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس عمل میں بلوچستان کے نوجوانوں کو باقاعدہ شامل کیا گیا ہے دیگر مقررین نےکہا کہ بلوچستان کی آبادی کا تقریباً 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں مزید نظرانداز کرنا ممکن نہیں نوجوانوں کو فیصلہ سازی اور مشاورت کے عمل میں شامل کیے بغیر ترقی اور کامیابی کا تصور ناممکن ہے مہمان خصوصی میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ماضی میں نوجوانوں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق تھے تاہم وہ ہر فورم پر نوجوانوں کے مسائل کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف سرکاری نوکریوں تک محدود سوچ نہیں رکھنی چاہیئے بلکہ دیگر مواقع خصوصاً ووکیشنل تربیت اور بین الاقوامی اسکالرشپس سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیئے حکومت نوجوانوں کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے سینئر صحافی میر بہرام بلوچ نے سفارشات پیش کیں کانفرنس کے اختتام پر پینل ڈسکشن کے شرکاء اور رائٹ ٹو انفارمیشن کے فروغ میں کردار ادا کرنے والی شخصیات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید