کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے منشیات اوردیگر سماجی برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے حکومت انہیں مناسب مواقع کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے بلوچستان کے کھلاڑیوں نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی صوبے کا نام روشن کیا ہے،پانچویں آل بلوچستان انٹرفیتھ ہارمنی کرسمس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سپورٹس بلوچستان درا بلوچ اور سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے مدرٹریسا میموریل سوشل سوسائٹی کے زیراہتمام پانچویں آل بلوچستان انٹرفیتھ ہارمنی کرسمس کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مو قع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیو ں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگرانہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تقریب کے اختتام پر سیکرٹری سپورٹس درابلوچ اورسابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے۔