کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوری انسانیت کے لئے امن و آشتی ، انصاف اور قربانی دینے کا درس دیا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت پر ایک پیغام میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ہمیشہ انسانیت کا درس دیا ، انصاف کیلئے جدوجہد اور قربانی کا پیغام دیا ۔ آج پاکستان کی بدامنی کی وجہ خصوصاً بلوچستان جہاں ہزاروں سال سے اقلیتی برادریاں آباد ہیں وہ مجبور کر ہوکر نقل مکانی کررہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ یکجہتی کے نظم کے تحت اپنی سرزمین کو امن ، آشتی اور ترقی کا گہوارہ بنائیں ۔