• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ ……

ڈوڈو، ہوم ورک کیا ہے؟

ماسٹر صاحب نے پوچھا۔

نہیں استاد جی، ڈوڈو نے مسمسی صورت بنائی۔

چل فیر، آج کے بجٹ کے لیے تیار ہوجا،

ماسٹر صاحب نے مولا بخش اٹھایا۔

ڈوڈو کلاس روم کے باہر مرغا بن گیا۔

کلاس ورک میں غلطی کرنے والوں کا بجٹ پانچ سونٹے تھا۔

ہوم ورک نہ کرنے والوں کا بجٹ دس سونٹے تھا۔

ماسٹر صاحب نے ڈوڈو کے دس سونٹے لگائے اور اندر چلے گئے۔

ڈوڈو مرغا بنا رہا۔

کچھ دیر بعد ماسٹر صاحب نکلے اور مزید دو لگائے۔

استاد جی، آج دو ایکسٹرا سونٹے کیوں؟ ڈوڈو بلبلایا۔

ماسٹر صاحب نے کہا،

یہ منی بجٹ تھا۔

تازہ ترین