سرگودھا(نامہ نگار)آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے دوران بھی پٹرولنگ پولیس اپنے فرائض سرانجام دے گی. تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب بھر کی پٹرولنگ پوسٹوں اور دفاتر میں تعینات عملہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دے گا۔ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن کے 03سب انسپکٹرز،ایک اے ایس آئی اور238 ملازمان مورخہ19جولائی کو آزاد کشمیر میں ڈیوٹی کیلئے روانہ ہوں گے۔