صدر مملکت آصف علی زرداری نے 9 انشورنس پالیسی ہولڈرز کو 1 کروڑ 52 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی۔
صدر مملکت نے وفاقی انشورنس محتسب کے 9 فیصلے برقرار رکھے اور 9 انشورنس پالیسی ہولڈرز کو 1 کروڑ 52 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق انشورنس کمپنیوں کے ایجنٹس نے 5 افراد کو ماہانہ منافع کے وعدے پر اسکیموں میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی۔
رقوم کی واپسی یا منافع کےلیے متعلقہ کمپنیوں سے رابطے پر دعوے مسترد کر دیے گئے، متاثرین نے انشورنس محتسب کو شکایات کے ازالے کےلیے الگ الگ درخواستیں دیں۔
وفاقی انشورنس محتسب نے کیسز کی سماعت کے بعد کمپنیوں کو 1 کروڑ 52 لاکھ روپے کی ادائیگی کا حکم دیا۔
کمپنیوں نے محتسب کے حکم کے خلاف صدر آصف علی زرداری کو علیحدہ علیحدہ درخواستیں دیں، فیصلوں میں کوئی قانونی نقص نہ ہونے پر کمپنیوں کی درخواستوں کو مسترد کیا۔