• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیری کرسٹن نے پاکستان پہنچنے کے بعد کام شروع کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان پہنچنے کے بعد کام شروع کردیا ہے۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ فیصل آباد پہنچے، انہوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز اور لائنز کا میچ دیکھا۔

اس دوران گیری کرسٹن اور ڈیوڈ ریڈ نے سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق سے ملاقات کی۔

قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن چیمپئنز ون ڈےکپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، وہ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ہمراہ لاہور کنیکشن کیمپ میں شریک ہوں گے۔

مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ بھی 23 سمتبر کو لاہور میں کنیکشن کیمپ میں شرکت کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید