• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو اب ان ناکام حکمرانوں کو خیر باد کہنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو اب ان ناکام حکمرانوں کو خیر باد کہنا پڑے گا، اسی میں پاکستان کی بھلائی ہے۔

پشاور میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جو بےامنی ہے، فوج اور حکومت کو دیکھنا ہوگا کہ معاملات اختلاف کی طرف نہ جائیں۔

انکے مطابق وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ فوج اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں، فوج اور پولیس ہماری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط حکمران طبقے نے ملک کو مشکل حالات سے دوچار کر دیا، عوام آپس لڑتے رہے اور یہ طبقہ حکومت کرتا رہا۔ 

انھوں نے کہا خیبر پختونخوا سمیت ملک بےامنی کی لپیٹ میں ہے۔ بلوچستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے، کیوں پولیس کو با اختیار نہیں بنایا گیا؟ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔

امیر جماعت نے کہا 2010 میں صدر زرداری نے دستخط کیے اور فوج کو انٹرنل سیکورٹی کیلئے بلایا گیا۔ مل جل کر بیٹھیں گے تو مسئلہ حل ہوگا۔

انھوں نے کہا ملک کی دولت پر یہ طبقہ قابض ہے، اس سے جان چھڑانی ہے۔نوجوانوں کو متحد ہونا ہوگا، مایوس نہ ہوں۔ آئیے مل کر جدوجہد کریں اسی لیے ممبر سازی مہم شروع کی ہے۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا جاگیرداروں اور مراعات یافتہ لوگوں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔ بڑی گاڑیوں کی بجائے چھوٹی گاڑیوں کو استعمال کیا جائے۔ ہمیں امن اور روزگار چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید