• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میں لٹ گیا‘، بادشاہ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے میوزک چینل اور برانڈ شروع کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران بادشاہ نے ایم ٹی وی کے ساتھ اپنے تنازع کے بعد اپنے میوزک چینل ’آہو‘ شروع کرنے سے متعلق بات کی اور بتایا کہ انہوں نے انا کی وجہ سے اسے لانچ کیا تھا۔

بادشاہ نے کہا کہ "میری ایم ٹی وی سے پلیسمنٹ کے حوالے سے لڑائی ہوئی تھی، تو میں نے انا میں آکر اپنا ٹیلی ویژن چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد ایم ٹی وی کو پیچھے چھوڑنا تھا۔ ہم نے ٹی آر پی کے معاملے میں انہیں مات دی، لیکن میں لٹ گیا۔"

بادشاہ کا یہ چینل آزاد گانوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر علاقائی ٹیلنٹ کو فروغ دیتا تھا لیکن آخر کار اسے بند کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ بادشاہ نے اپنے مختصر فارماسیوٹیکل کاروبار کا بھی ذکر کیا، جہاں انہوں نے پیراسیٹامول اور اینٹی بایوٹکس فروخت کیں، لیکن یہ منصوبہ بھی مالی طور پر کامیاب نہیں رہا۔

بادشاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب دہلی اور ممبئی میں کئی کلبز اور ریسٹورنٹ کھولے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید