• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال آپ کے اسمارٹ فون میں آنے والے 8 نئے ایموجیز سامنے آگئے

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

روزمرہ پیغامات میں ایموجی کا استعمال اب معمول بن چکا ہے، چاہے وہ دوستانہ مسکراہٹ ہو یا شرارتیں۔ یونی کوڈ اسٹینڈرڈ کے ورژن 16.0 کےلیے 8 نئے ایموجیز کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں ہارپ، بیلچہ اور چہرے پر تھکن کے اثرات شامل ہیں۔

یونی کوڈ کنسورشیم نے ان ایموجیز کی تصدیق کردی جن میں انگلیوں کے نشانات، ایک پودا، بغیر پتوں کا درخت اور برطانوی خودمختار جزیرے سرک کا جھنڈا بھی شامل ہیں۔ یہ جزیرہ فرانس اور برطانیہ کے درمیان انگلش چینل میں موجود ہے۔

ان ایموجیز کی ریلیز اگلے سال کے دوران متوقع ہے لیکن سوشل میڈیا پر پہلے ہی سے چہرے پر تھکن کے اثرات والے ایموجی پر کافی بحث جاری ہے۔ ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا، "آخر کار، مجھے دیکھ لیا گیا۔"

یاد رہے کہ یونی کوڈ نے مارچ 2022 میں نئے جھنڈوں کی شمولیت روک دی تھی، لیکن سرک کا جھنڈا اس پالیسی کے بعد پہلا جھنڈا ہوگا جو شامل کیا جائے گا۔

یہ نئے ایموجیز 2025 تک متعارف ہوں گے اور صارفین میں پہلے ہی جوش و خروش پایا جا رہا ہے، خاص طور پر تھکن والے چہرے کے ایموجی کو لے کر۔

خاص رپورٹ سے مزید