اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوا۔
وسطی تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی حکومت کےخلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے غزہ سے یرغمالی رہا کرانے کا مطالبہ کیا۔
ریلی میں شریک اسیروں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ مغویوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت کے ناکام مذاکرات پر مایوس ہیں۔
یاد رہے کہ 6 مغویوں کی لاشیں ملنے کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔