سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا، لازمی سروس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہو گی۔
ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نجکاری عمل کے دوران ممکنہ طور پر ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز کی یونین و ملازمین احتجاج کر سکتے ہیں، لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
وفاقی حکومت نے 6 ماہ کے لیے تمام پاور سیکٹر کے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔