• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالغفور حیدری نے آئینی ترامیم کے مسودے سے متعلق حکومتی دعوے کی تردید کردی


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے آئینی ترمیم کے مسودے سے متعلق حکومتی دعوے کی تردید کردی اور کہا کہ ہمیں اب تک ترمیمی بل کا مسودہ نہیں دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جب تک ترمیمی بل کو پڑھیں گے نہیں تو ووٹ کیسے دیں گے؟ حکومتی ارکان سے کہہ دیا ہے کہ بل پیش کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو کہا ہے کہ ہم اجلاس میں شریک ہوں گے اور وہاں پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ جے یو آئی کو آئینی ترمیم کا مسودہ نہیں دیا گیا، حکومت سے کھل کر کہا آپ کو بہت جلدی ہے، ہم پارلیمنٹ جا کر اپنا موقف رکھیں گے کہ اتنی جلدی کریں گے تو ہم نہیں ہیں۔

اس سے قبل پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ترمیم شیئر کی گئی ہے، جے یو آئی سربراہ ایک ایک شق اور نکتے پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید