• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبیل گبول کا فضل الرحمان کے پارلیمنٹ آمد پر تبصرہ


پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ آمد کو بہار آنے سے تعبیر کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں نبیل گبول نے مولانا فضل الرحمان کی مجوزہ آئینی ترمیمی سے متعلق اجلاس کےلیے پارلیمان آمد پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئے یعنی بہار آئی، رات 12 بجے کے بعد وہ تراویح پڑھائیں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی یہ تاریخی رات ہے، جو ہمیشہ یاد رہے گی۔

اس سے قبل نبیل گبول نے صحافی کے سوال پر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید