سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ قوم کے لیےخوشخبری ہے، خوشخبری کیا ہوگی یہ مولانا بتائیں گے۔
صادق سنجرانی اور سجاد ترین نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم ہوسکتا ہے آج ہو یا کل ہوجائے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد فیصلہ ہوگا، حکومت نے اپنی موٹی موٹی ترامیم بتائی ہیں۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ ان ترامیم سے ساجد ترین اختر مینگل کو آگاہ کریں گے۔