وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر جزوی ریلیف کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت خزانہ کی جانب سے 16 ستمبر سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام کو منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری پر وزیراعظم کو عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر جزوی ریلیف منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تو انہوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے تجویز پر جواب دیا کہ عام آدمی پہلے ہی چند سالوں سے مہنگائی تلے دبا ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پورا ریلیف عوام کومنتقل کرنے کی ہدایت کی۔