• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ فٹبال اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جو بنگالی معلوم ہوتا ہے ، پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی،شاہراہ لیاقت اکبر روڈ پر 2 تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکر اگئیں جس کے نتیجے میں25سالہ ماجد ولد یاسین جاں بحق اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار شخص شدید زخمی ہوگیا، اسٹیل ٹائون چاول گودام کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار روشن علی کو کچل دیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا ۔