• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں برطانوی ہم منصب ’کیئر اسٹارمر‘ سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد ( صالح ظافر) وزیر اعظم شہبازشریف برطانوی ہم منصب ’کیئر اسٹارمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے۔ ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر اسحٰق ڈار بھی اس ملاقات کے دوران ان کے ساتھ ہوں گے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد برطانوی دارلحکومت میں اسٹاپ اوور کےلیے رکیں گے۔ معتبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ لندن جانے سے پہلے بھی وہ اتوار کو نیویارک جاتے ہوئے لندن میں ایک رات قیام کرین گے۔سفارتی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ اقوا متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے ان کی بھرپور مصروفیت ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید