• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 تا 17،ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھرمیں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دینگے، شیعہ سنی ملکرمیلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے وحدت ہاؤس انچولی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔