• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوس کی گزرگارہوں پر پیچ ورک کام اپنے آخری مراحل میں ہے، ڈپٹی میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے جلوس کی گزرگارہوں پر پیچ ورک کام اپنے آخری مراحل میں ہے، یہ بات انہوں نے دارالعلوم نعیمیہ آمدپر مفتی محمد جان نعیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر عید میلادالنبی ؐکے حوالے سے انتظامات پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی میئر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے عملے اور افسران کو جلوس کی گزرگاہوں پر سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایات کی ہیں۔