• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں قندیل بلوچ کی لاش ورثا کےحوالے

Qandeel Balochs Body Given To Family
ملتان میں قندیل بلوچ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ لاش قندیل بلوچ کے باپ نے وصول کی۔ میت تدفین کے لیے ڈیرہ غازی خان لے جائی جارہی ہے۔

قبل ازیں ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے الزام میں پولیس نے اس کے بھائی وسیم کو گرفتار کرلیا تھا۔ وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

قندیل بلوچ کے بھائی وسیم نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ قندیل کی ویڈیو کی وجہ سے میں نے اسے قتل کیا،قتل میں کوئی اور شامل نہیں تھا، پہلے نشہ آور دوا دی پھر اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ادھر سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمے میں ناقابل صلح دفعہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین