• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کل ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی

شہر میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آر کیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا۔ ایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑا جائے گا۔

شارع لیاقت آنے والی ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائے گا۔  یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پیپلز چورنگی آنے والی ٹریفک کو شارع قائدین یا کوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا۔

گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید