خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمٰن جاں بحق ہو گئے۔
ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس کے مطابق رات گئے قتل ہونے والے شخص کی شناخت مولانا فدا الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول مولانا فدا الرحمٰن مسجد سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ان کو شدید زخمی کر دیا جو ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مقتول مقتول مولانا فدا الرحمٰن سوشل ورکر تھے۔