قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
حکومتی آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ رواں ماہ کے آخر تک ٹل گیا۔
اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا، جس میں آئینی ترامیم شامل نہیں تھیں۔
جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق وزیرِ داخلہ شہریت ایکٹ 2024ء میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔
ایجنڈے میں کہا گیا تھا کہ ایوانِ صدر کے خطاب پر بحث جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کئی بار وقت تبدیل ہونے کے بعد شروع ہوا اور کچھ دیر بعد ہی ملتوی کر دیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہو سکی تھیں جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادیق نے آج دوپہر ساڑھے 12 بجے تک اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔