• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استری 2 کی کامیابی کے بعد اب تیسری فلم بھی بننے جارہی ہے، شردھا نے عندیہ دے دیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

استری 2 کی تاریخی کامیابی کے بعد مداحوں نے استری 3 کی بھی امید لگالی جس کی وجہ اداکارہ شردھا کپور کا بیان ہے۔ 

شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے استری 2 کے ساتھ سلور اسکرین پر شاندار واپسی کی اور یہ واپسی نہ صرف ان اسٹارز کےلیے بلکہ فلم کی کاسٹ کےلیے بھی بہترین رہی۔ 

فلم استری 2 نے کہانی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے جس کا جھلک باکس آفس پر فلم کے ریکارڈ توڑ بزنس میں بھی نظر آئی۔ 

فلم کی سب سے بڑی دلچسپی شردھا کپور کے کردار کے حوالے سے تھی۔ تاہم فلم کے کسی کردار نے ان کا نام نہیں جانا، سوائے راجکمار راؤ کے کردار وکی کے۔ لیکن اس صورتحال کی آئندہ انسٹالمنٹ میں تبدیلی کا امکان ہے۔ 

شردھا کپور نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ان کے کردار کا نام استری 3 میں ظاہر ہوگا۔

شردھا نے اپنی ایک پوسٹ میں فلم کے پردے کے پیچھے کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ان کا خوبصورت لہنگے میں ملبوس انداز اور لڑائی کے مناظر شامل تھے۔

انکی پوسٹ پر ایک مداح نے سوال کیا کہ "لیکن نام کیا تھا یہ تو بتا دو؟" جس پر شردھا نے جواب دیا "پکا بتاؤں گی! استری 3 میں۔"

اس جواب سے یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ فلم استری 3 بھی آنے والی ہے جبکہ اس میں شردھا کے کردار کا نام بھی سامنے آجائے گا۔ 

ہدایتکار امر کوشک نے بھی تصدیق کی ہے کہ استری 3 بنائی جائے گی، تاہم اس میں کم از کم تین سال کا وقت لگے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید