• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خاتون آرٹسٹ نے ٹینس گیندوں سے فرنیچر تیار کرلیا

لکڑی، شیشے اسٹیل او ر دیگر کئی اقسام کے فرنیچر سے آپ متعارف رہے ہوں گے، ایک ایسی فنکارہ بھی ہے جس نے اس شعبے میں ٹینس کی گیندوں کو استعمال کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلجیئم سے تعلق رکھنے والی میتھیلڈ وٹوک خود کو ماحول دوست (ایکو) ڈیزائنر کہتی ہیں، انہوں نے ٹینس کی گیندوں سے خوبصورت فرنیچر تیار کیا ہے۔

انہوں نے ٹیبل، بینچ سمیت 24 مختلف نوعیت کے فرنیچر میں کئی ہزار ٹینس گیندوں کو استعمال کیا، جو اُن کی فنکارانہ صلاحیت کا دلکش اظہار ہے۔

میتھلڈ وٹوک نے بتایا کہ وہ خود ٹینس کھیلتی ہیں، وہ جانتی ہیں کہ خراب ہونے کے بعد یہ کچرا ہوجاتی ہیں لیکن اس کو مکمل طور پر گلنے میں 400 سال لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال 300 ملین ٹینس کی گیندیں تیار ہوتی ہیں جو تمام ہی استعمال کے بعد کچرا بن جاتی ہیں، میں ان گیندوں کو فرنیچر بنانے میں استعمال کرتی ہوں۔

فنکارہ نے بتایا کہ استعمال شدہ گیندیں انہیں مختلف کلب کی طرف سے مل جاتی ہیں، پہلے تو یہ تعداد 10 سے زائد ہوتی تھی لیکن اب میرے پاس 1 لاکھ گیندیں جمع ہوچکی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید