• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم 250 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا جہاں وہ کل 250 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے میچز کی میزبانی کرنے والا وینیو ہے، یہاں 1984 سے اب تک 249 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اب کل افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان اس وینیو پر 250 واں ون ڈے میچ ہوگا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ تین ون ڈے میچز کی سیریز کی میزبانی کر رہا ہے جو کہ 18، 20 اور 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شارجہ اسٹیڈیم کے بعد سب سے زیادہ ون ڈے 182 میچز زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 161 میچز ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ایم سی جی اور سری لنکا کے پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں 151، 151 ون ڈے میچز ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ماضی میں اس اسٹیڈیم میں کئی یادگار میچز جیت چکی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید