وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں نےن لیگ کےعزائم کو بے نقاب کر کے ترامیم کی اجازت نہیں دی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ آئینی ترامیم آئین کو بہتر بنانے کے لیے ہوتی ہیں نہ کہ اس کو نقصان پہنچانے کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترامیمی مسودہ کا مقصد صرف ن لیگ کے وقتی مفادات کا حصول ہے، جمہوری قوتیں آج بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتیں آج بھی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے کھڑی ہیں۔
ظاہر شاہ طورو نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔