• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار میں کروڑوں کی ادویات بھیج چکے: احتشام علی

خیبر پختون خوا کے مشیرِ صحت احتشام علی—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے مشیرِ صحت احتشام علی—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے مشیرِ صحت احتشام علی نے کرم میں ادویات کی ترسیل سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں احتشام علی نے کہا ہے کہ 4 دسمبر سے اب تک پارا چنار میں کروڑوں مالیت کی ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔

 خیبر پختون خوا کے مشیرِ صحت نے بتایا ہے کہ صدہ کرم میں ساڑھے 4 ہزار کلو گرام ادویات پہنچائی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹل اور صدہ تک ادویات کی رسد ممکن بنانے کے لیے ڈی ایچ او ہنگو کو بھی ایمرجنسی ادویات دی ہیں۔

احتشام علی نے یہ بھی کہا ہے کہ درجنوں مریضوں کو علاج  کے لیے کرم سے پشاور پہنچایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید