بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹرز کے لیے دماغی مضبوطی اہم ہے۔
ہرمن پریت کور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دماغی طور پر مضبوط نہ ہونا رکاوٹ کا باعث رہا ہے، ہم نے اس رکاوٹ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ہے، ہم ایک عرصے سے دماغی طور پر مضبوط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہرمن پریت کور کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کوئی چھوٹا فارمیٹ نہیں ہے، آپ ایک دن میں چالیس اوورز کا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخری چار پانچ اوورز میں دماغی طور پر مضبوط ٹیم ہی میچ جیتتی ہے۔
بھارتی ویمن کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی دماغی مضبوطی پر کام کر رہے ہیں، اگر آخری 5 اوورز میں دماغی استحکام رہتا ہے تو صلاحیتوں کا بہترین استعمال کیا جا سکتا ہے۔