• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے انعامی رقم 50 لاکھ کرنے کی سفارش


کراچی پولیس کے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم 50 لاکھ روپے کرنے کی سفارش کردی گئی۔ 

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خطوط لکھ دیے۔ 

آئی جی سندھ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط کی تفصیلات کے مطابق دونوں قاتل تقریباً دو گھنٹے تک سڑکوں پر گھومتے رہے۔

خط میں انکشاف کیا گیا کہ دونوں قاتل ڈی ایس پی علی رضا کا انتظار کرتے رہے۔ 

خط کے مطابق قوی امکان ہے کہ قاتلوں کو کئی افراد نے دیکھا، انعام رکھنے سے اصل مجرموں کی جلد گرفتاری میں مدد حاصل ہوگی۔ 

خط کے مطابق ہائی پروفائل کیس میں انعام کا تعین کرنا ضروری ہے۔ خط کے مطابق کسی کے پاس قاتل کی معلومات ہوں گی تو وہ کیس میں مدد کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید