• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی رضا کی شہادت، شہر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں تیز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے ڈی ایس پی علی رضا کی شہادت کے بعد سی ٹی ڈی شہر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ،سی ٹی ڈی سندھ کراچی کے شعبہ تفتیش کے یونٹ نے تھانہ سائٹ کے علاقہ میں ہفتہ کوکارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی سوات اور ٹی ٹی پی کراچی ولایہ کے تعلیمی امور کے زمہ دار ہدایت اللہ عرف مولانا عبدالحکیم کو گرفتار کیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین کیلئے چندہ جمع کرتے ہوئے گرفتار کیا۔گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے چندہ کی رقم 6000 ہزار روپے اور رسید بک بھی بر آمد ہوئی ہے۔ گرفتا ر دہشت گرد کا والد محمد غوث 2000 کی افغان جنگ میں ہلاک ہو گیا تھا جبکہ گرفتار دہشت گرد کا ایک بھائی کفایت اللہ ٹی ٹی پی سوات مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔
اہم خبریں سے مزید