ہری پور کے علاقے رحمت آباد میں 2 کمسن بچے مبینہ طور پر مضر صحت دودھ پینے سے انتقال کر گئے۔
پولیس کے مطابق لواحقین نے بتایا کہ بچوں کےلیے گزشتہ روز خشک دودھ خریدا جو آج بنا کر دیا۔
پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں دو سال اور 7 ماہ ہیں، انکی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق معاملے کی چھان بین کےلیے دکاندار سے مزید دودھ کا اسٹاک قبضے میں لے لیا ہے۔