• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے کراچی میں ٹریفک حادثہ، 1 لڑکا جاں بحق، 3 زخمی

کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب ٹریفک حادثے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں ایک لڑکا ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام لڑکے موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

جاں بحق لڑکے کی شناخت 14 سال کے فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔  زخمیوں میں 15 سال کا محمد ایاز، 8 سال کا محمد انس اور 14 سال کا انس شامل ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید