اسرائیلی فوج نے رفح میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں گیواتی بریگیڈ کے ڈپٹی کمپنی کمانڈر اور خاتون سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں حماس نے اسرائیلی فوج پر حملے کیے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار 200 ہو گئی ہے۔