• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شگفتہ اعجاز کا مرحوم شوہر کیلئے جذباتی پیغام

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے گزشتہ ہفتے انتقال کر جانے والے اپنے شوہر فلم ساز یحییٰ صدیقی کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مرحوم ہم سفر کے لیے لکھا ہے کہ آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔



اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے شوہر نہایت شفقت سے اپنی بیٹی کے بال بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔

اداکارہ نے یہ افسوس ناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی چند ماہ سے کینسر کے سبب اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اداکارہ نے ناصرف شادی کی سالگرہ بلکہ اس سے قبل اپنی بیٹی کی گریجویشن کا جشن بھی شوہر کے ہمراہ اسپتال میں منایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید