• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: دہشتگردی سے تباہ ریلوے پُل کی بحالی کا کام 40 فیصد مکمل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دہشت گردی سے تباہ ہونے والے ریلوے کے پل کی بحالی کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

سی ای او پاکستان ریلویز کی ہدایت پر پُل کی بحالی کا عمل دو شفٹوں میں جاری ہے، متاثرہ پُل 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پُل کی بحالی پاکستان ریلوے اپنے وسائل سے کر رہا ہے۔

سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کا ملک بھر سے ریل رابطہ بحال کر دیا جائے گا۔


قومی خبریں سے مزید