• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کر رہا تھا: علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نامکمل ہاؤس سے آپ کیسے ترامیم پاس کر سکتے ہیں؟ ہمارے لیڈر کو باہر لے کر آئیں پھر ترامیم پر بات کریں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کو غیر آئینی ترامیم کہتا ہوں، ہمارا اصل مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آپ کا ہاؤس آف فیڈریشن ہی مکمل نہیں، خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں ہمیں تاحال نہیں ملیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ سخت مشکل حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید