جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
اسد قیصر اور رؤف حسن نے مولانا فضل الرحمٰن کا استقبال کیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ہے۔
سابق صدر عارف علوی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ظہرانے میں شریک ہیں۔
صحافی نے مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کیا کہ مولانا صاحب کیا کہیں گے آج آپ کے اعزاز میں ظہرانہ ہے؟
جس پر فضل الرحمٰن نے جواب دیا کہ میرے یہاں اتنے کھانے کھائے ہیں انہوں نے۔