دادو میں سول اسپتال روڈ پر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔
خاتون کی ڈیلیوری اسپتال کی مڈوائف نے کی، جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال پہنچنے سے قبل ہی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔
سول اسپتال دادو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون اور بچہ صحت یاب ہیں۔