• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر فیصل کریم کنڈی پرچی پر آیا ہوا بندا ہے: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی پرچی پر آیا ہوا بندا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے’اختیار عوام کا‘ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اختیارات عوام کو منتقل کر رہے ہیں، پورٹل کے ذریعے عوام شکایات درج کرا سکتے ہیں، پورٹل سے پتہ چلے گا کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں گورنر فیصل کریم کنڈی اہمیت چاہتا ہے، وہ بغیر ثبوت کے باتیں کرتا ہے، آئینی طور پر گورنر کچھ نہیں کر سکتا، اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملک کی جمہوریت پر ڈھاکا ڈالا گیا ہے، یہ فارم 47 پر آئے ہوئے لوگ ہیں، ان کو گورنر بنا دیا، گورنر پر جب میں پریشر ڈالتا ہوں تو رونے لگتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی پر میں نے اسلام آباد کا گورنر ہاؤس بند کر دیا ہے، یہ چاہتا ہے کہ پشاور میں گورنر ہاؤس بھی بند کر دوں۔

ان کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کو ختم کرنے کی سمری پہلے سے موجود ہے، فیصل کنڈی پر گورنر ہاؤس راس نہیں آ رہا، ان کو میں کسی این ایکسی میں بھیجوں گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اللّٰہ کے بندے آرام سے اچھے بھلے گورنر ہاؤس میں بیٹھے رہو، ٹک ٹاک بناتے رہو، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا میں بیٹھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید