• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی تنازعات وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان---- فائل فوٹو
ترک صدر رجب طیب اردوان---- فائل فوٹو

ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کو فون کر کے لبنان میں پیجر دھماکوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں، اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ ارکان کے زیرِ استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے تھے جن میں 9 افرد شہید جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیجرز حزب اللّٰہ کے متعدد اراکین کے زیرِ استعمال تھے اور ان کے پھٹنے سے اس کے 2 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں، جس کا ذمے دار اسرائیل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید