اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اگست میں 11515 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے۔
کراچی سے اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد اگست 2024 تک 7 لاکھ 35 ہزار 113رہی۔ اگست میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 16.50 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں ستمبر 2020 سے اگست 2024 تک 8.58 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔
روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے اگست 2024 تک 1.64 ارب ڈالر نکلوائے گئے۔ روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع کرائے گئے 5.44 ارب ڈالر پاکستان میں استعمال ہوئے۔
روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں اگست 2024 تک واجب الادا جمع رقم 1.49ارب ڈالر ہے۔