• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ماہ اگست میں کتنے ارب ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کیں؟ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار سامنے آگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ماہ اگست 2024ء میں بیرونی ادائیگیوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کردیے۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں دنیا سے 4 ارب 71 کروڑ ڈالرز کی اشیاء خریدیں جبکہ دنیا کو 2 ارب 48 کروڑ ڈالرز مالیت کی اشیاء فروخت کی گئی ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ صرف ماہ اگست 2024ء میں 2 اعشاریہ 22 ارب ڈالرز رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3 اعشاریہ 02 ارب ڈالرز رہا۔

ایس بی پی کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس دوران 2 اعشاریہ 94 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں، پاکستان کو ماہ اگست میں 15 کروڑ ڈالرز کی دیگر رقوم بھی موصول ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی اگست ادائیگیوں اور وصولیوں کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ 7 اعشاریہ 5 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، آئی ٹی برآمدات جولائی کے مقابلے 4 فیصد بڑھ کر 29 اعشاریہ80 کروڑ ڈالر رہیں۔

ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 اعشاریہ 10 کروڑ ڈالر رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید